اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ جامعات تحقیق اور جدت پر مبنی تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائیں۔
صدر عارف علوی کو لمز یونیورسٹی کے ریکٹر، شاہد حسین، کی یونیورسٹی کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی اس موقع پر صدر مملکت نے کہاکہ جامعات تحقیق اور جدت پر مبنی تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائیں۔
جامعات چوتھے صنعتی انقلاب کی ضروریات کے مطابق طلباء کو تیار کریں، جامعات بین الاقوامی اور قومی سطح پر دیگر جامعات کے ساتھ اشتراک بڑھائیں۔
انہوں نے کہاکہ معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور جامعات کے مابین روابط مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، دور دراز علاقوں تک تعلیم پھیلانے کیلئے جامعات اپنی آن لائن صلاحیتوں کو بہتر بنائیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت تعلیمی شعبے کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے، حکومت نے 50000طلباء کیلئے احساس انڈر گریجوئیٹ اسکالرشپ پروگرام متعارف کرایا،صدر مملکت نے معیاری تعلیم کے فروغ کیلئیلمز یونیورسٹی کی کاشوں اور خدمات کو سراہا۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا پویلین اینڈ کلب اور الٰہ دین پارک شاپنگ سینٹر کو 2 روز میں گرانے کا حکم