غلط معلومات کی وباء پھیلی ہوئی ہے، عوام محتاط رہیں۔اقوامِ متحدہ کا مخلصانہ مشورہ

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
غلط معلومات کی وباء پھیلی ہوئی ہے، عوام محتاط رہیں۔اقوامِ متحدہ کا مخلصانہ مشورہ
غلط معلومات کی وباء پھیلی ہوئی ہے، عوام محتاط رہیں۔اقوامِ متحدہ کا مخلصانہ مشورہ

جنیوا: اقوامِ متحدہ نے عوام کو مخلصانہ مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ پر غلط معلومات کی وباء پھیلی ہوئی ہے، آپ کو  چاہئے کہ محتاط رہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ انٹرنیٹ پر غلط پروپیگنڈے کی وباء ہر گزرتے روز کے ساتھ تیزی سے پھیل رہی ہے جس سے عوامی صحت اور زندگیوں کو خطرات درپیش ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ ہم سب جھوٹی اور نقصان دہ معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کچھ نہ کچھ کرسکتے ہیں جس سے برائی کے خلاف جنگ میں مدد ملے جس کیلئے ہمیں کچھ سادہ سفارشات پر عمل کرنا ہوگا جبکہ انتونیو گوتریس نے مذکورہ سفارشات شیئر بھی کیں۔

سفارشات کے مطابق ہر شخص کو انٹرنیٹ پر معلومات شیئر کرنے سے قبل 5 سوالات کا جواب ضرور تلاش کرنا چاہئے۔ پہلا سوال یہ ہے کہ معلومات کس نے دیں؟ دوسرا یہ کہ معلومات کا ذریعہ کیا ہے؟ تیسرا یہ کہ معلومات کہاں سے آئی؟ چوتھا یہ کہ آپ معلومات کو کیوں شیئر کریں؟ جبکہ پانچواں یہ کہ معلومات کب شائع ہوئی؟

یہ بھی پڑھیں: رواں برس بھوکے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔اقوامِ متحدہ