آرمی چیف سے تاجک وزیر دفاع کی ملاقات، پاکستان اور تاجکستان کا دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف سے تاجک وزیر دفاعی کی ملاقات، پاکستان اور تاجکستان کا دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
آرمی چیف سے تاجک وزیر دفاعی کی ملاقات، پاکستان اور تاجکستان کا دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان کا علاقائی امن، سیکیورٹی سے متعلق امور پر یکساں موقف ہے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تاجک وزیر دفاع نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، مجموعی علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف اور تاجک وزیر دفاع نے افغانستان کی تازہ صورت حال، تاجک افغان بارڈر کی صورت حال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک میں دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی گفتگو کی گئی۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے درمیان قریبی مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کا علاقائی امن، سیکیورٹی سے متعلقہ مور پر یکساں موقف ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے علاقائی روابط کے فروغ کے لیے تاجکستان کی کوششوں کو سراہا، تاجک وزیر کی امن و استحکام، افغان امن عمل پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں : کسی میں جرات نہیں جو ہماری مرضی کے بغیر ہم پر فیصلے مسلط کرے، فواد چوہدری

Related Posts