پاکستان اسٹاک ایکسچینج، انڈیکس 47491.47 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، انڈیکس 47491.47 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج، انڈیکس 47491.47 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد ایک مرتبہ پھر 10.97 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 47491.47 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران 0.02 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 16 کروڑ 29 لاکھ 79 ہزار 247 شیئرز کا لین دین ہوا۔آج کاروباری روز کے دوران سرمایہ کار مطمئن نظر آئے اور سرمایہ کاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

دوسری جانب مسلسل دو روز بڑھنے والی ڈالر کی قیمت کو بریک گئی۔ امریکی کرنسی 38 پیسے سستا ہو گئی۔جبکہ آئے روز ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے سبب روپیہ مزید آرہا تھا، مگر آج صورتحال مختلف نظر آئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 38 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 159 روپے 51 پیسے سے کم ہو کر 159 روپے 13 پیسے ہو گئی ہے۔

Related Posts