عمران خان کو مبارک ہو نئے پاکستان میں قانون سب کیلئے برابر ہو گیا، ڈاکٹر طاہر القادری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

tahir ul qadri
عمران خان کو مبارک ہونئے پاکستان میں قانون سب کیلئے برابر ہو گیا، ڈاکٹر طاہر القادری

لاہور: قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اسیر محمد سلطان کو اسپتال میں ہتھکڑیوں سے بیڈ کے ساتھ باندھے جانے پر اپنے شدید ردعمل میں کہا ہے کہ میں عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں کہ ان کے نئے پاکستان میں قانون سب کیلئے برابر ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز سینئر رہنماؤں کے ساتھ آڈیو لنک پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کاکہناتھا کہ ایک طرف سزا یافتہ مجرم بیرون ملک جانے کیلئے آزاد ہیں اور دوسری طرف سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بے گناہوں کو جنھیں پولیس نے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں ملوث کیا تھاانہیں سزائیں سنا دی گئیں۔

طاہر القادری نے کہا کہ ان بے گناہوں کا آپریشن اور علاج بھی ہتھکڑیوں کے ساتھ نشتر اسپتال میں ہو رہا ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اسیران کے ساتھ اس غیر انسانی سلوک پر دلی افسوس ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ایک گواہ دوران ٹرائل اور ایک اسیر جیل میں گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہو کر وفات پا چکا ہے ۔ان کے علاج کے لیے ضمانت کی اپیل موت کے دن تک زیر سماعت نہیں آ سکی تھی، یہ نیا پاکستان ہے جہاں قانون سب کیلئے برابر ہے؟۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ محمد سلطان کے ساتھ جو سلوک ہوا وہ ہر اعتبار سے شرمناک ہے، انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام کے خلاف احتجاج کرنے پر جن 107 کارکنوں کو سزائیں سنائی گئیں ان میں محمد سلطان بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماضی میں حکومت بنانے میں استعمال کیا گیا اب کوشش کی جا رہی ہے حکومت توڑنے میں استعمال ہوں، وسیم اختر

انہوں نے کہا کہ ساڑھے 5 سال گزر جانے باوجود 14 بے گناہوں کے کسی ایک قاتل کو سزا نہیں ملی اور کیس انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں چل رہا ہے جبکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ظلم کے خلاف احتجاج کرنے والے 107 کارکنوں کو 7 سال اور 5 سال کی سزائیں سنا دی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بدلی مگر شہدائے ماڈل کے ورثاء اور بے گناہ اسیران کے لیے انصاف کے حوالے سے کچھ نہیں بدلا۔

Related Posts