ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف دیدیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف دیدیا

پرتھ:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022میں گروپ ٹو کے میچ میں زمبابوے نے قومی ٹیم کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

زمبابوے کے کپتان گریک اروائن نے پرتھ کے ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ گراؤنڈ (واکا) میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے فیلڈنگ کرنے کی دعوت دی۔

زمبابوے کے اوپنرز نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کو 42 رنز کا آغاز فراہم کیا، ویسلے مدھیویر 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اروائن نے 19 رنز کی اننگز کھیلی، ملٹن شمبا کو 8 کے انفرادی اسکور پر شاداب خان نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔

14 ہویں اوور میں شاداب خان نے پہلے سین ولیمز کو 31 رنز پر بولڈ کیا اور پھر اگلی ہی گیند پر ریگس چکا بوا کو بھی اگلی ہی گیند پر سلپ میں بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ شاداب خان نے 4 اوورز میں 23 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔

اگلے اوور میں محمد وسیم جونیئر نے سکندر رضا کو بھی 9 رنز آؤٹ کردیا اور پھر اگلی ہی گیند پر لیوک جونگوی کو بھی پویلین روانہ کردیا۔

مزید پڑھیں:ورلڈکپ سپر 12، زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنیکا فیصلہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور حیدر علی شامل ہیں۔

Related Posts