ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ملتوی نہیں ہوا، تیاریاں جاری ہیں، آئی سی سی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی ایوارڈز کیلئے ووٹنگ کا آغاز کردیا گیا
آئی سی سی ایوارڈز کیلئے ووٹنگ کا آغاز کردیا گیا

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے واضح کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ملتوی نہیں ہوا جبکہ تیاریاں جاری ہیں۔ایک بیان میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے آئی سی سی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کے التوا کی خبریں درست نہیں ہیں۔

آئی سی سی نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں جاری ہیں اور کووڈ-19 کے باعث تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال کے پیش نظرکئی متبادل منصوبوں کو پرکھا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2020 کے میچز اکتوبر اور نومبر میں کروانے کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی کردیا جائے گا۔

آسٹریلیا کے میڈیا میں رپورٹس تھیں کہ بھارت کا بااثر بورڈ آئی پی ایل کے انعقاد کے لیے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کو ملتوی کرنا چاہے گا۔انہوں نے کہا کہ ایسی کسی بھی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

Related Posts