ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کا افغانستان کو جیت کیلئے93 رنز کا ہدف

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کا افغانستان کو جیتنے کیلئے93 رنز کا ہدف
ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کا افغانستان کو جیتنے کیلئے93 رنز کا ہدف

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے افتتاحی میچ میں کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے افغانستان کو جیت کے لیے 93 رنز کا معمولی ہدف دیا ہے۔

افغانستان کی جانب سے شاندار باؤلنگ کے بعد پاکستان کو 20 اوورز میں 92-9 تک محدود کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ اوپنر صائم ایوب، مڈل آرڈر بلے باز طیب طاہر اور دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز زمان خان اور احسان اللہ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کر رہے ہیں۔

دریں اثنا، ٹاپ آرڈر بلے باز عبداللہ شفیق، آل راؤنڈرز فہیم اشرف اور عماد وسیم، اور اعظم خان نے پاکستان ٹیم میں واپسی کی ہے۔

مزید پڑھیں:میچ سے قبل پاک افغان کھلاڑیوں کی اکٹھے با جماعت نماز پڑھنے کی تصاویر وائرل

بابراعظم کی غیر موجودگی میں شاداب ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، بابر اعظم کوآرام دیا گیا ہے۔

Related Posts