ٹی ٹوئنٹی سیریز: انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ٹوئنٹی سیریز: انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
ٹی ٹوئنٹی سیریز: انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

انگلینڈ کے کپتان معین علی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لئے کپتانی کے فرائض معین علی سر انجام دے رہے ہیں، انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر انجری کی وجہ سے کراچی میں ہونے والے میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

مہمان ٹیم کے کپتان معین علی کے مطابق شاید بٹلر آخری دو میچز کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔دوسری جانب 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے چار میچز کراچی اور تین لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:شان مسعود آج انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ڈیبیو کریں گے

دونوں ٹیموں کے میچز کے اعد ادو شمار کو اگر دیکھا جائے تو پاکستان اور انگلینڈ کے مابین اب تک کل 21 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 13 میں انگلینڈ اور پاکستان نے صرف 6میچز میں کامیابی حاصل کی، جبکہ ایک میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

Related Posts