لاہور: انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل قومی ٹیم کے لئے بری خبر سامنے آگئی، پاکستان کے فاسٹ بالر حسن علی ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔
اس حوالے سے پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حسن علی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شریک نہیں ہو پائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فاسٹ بالر حسن علی بائیں ٹانگ میں کھنچاؤ کے باعث پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے، حسن علی کو احتیاطاً 16 جولائی کو ٹرینٹ برج میں شیڈول میچ میں آرام تجویز کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق میڈیکل پینل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل حسن علی کا دوبارہ جائزہ لے گا، میڈیکل پینل کے جائزے کے بعد حسن علی کو میچ میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو دبئی کے گولڈن ویزے سے نواز دیا گیا