امریکی ریپر وز خلیفہ کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا، مداحوں سے دور رہنے کی اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی ریپر وز خلیفہ کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا، مداحوں سے دور رہنے کی اپیل
امریکی ریپر وز خلیفہ کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا، مداحوں سے دور رہنے کی اپیل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن ڈی سی: امریکا کے مشہور و معروف ریپر وِز خلیفہ کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے مداحوں سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں ریپ سنگنگ کے جوہر دکھانے والے وِز خلیفہ نے کہا کہ میں اپنے پیارے مداحوں کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ میں کورونا میں مبتلا ہوچکا ہوں۔

پیغام میں وِز خلیفہ نے کہا کہ فی الحال میں تندرست محسوس کر رہا ہوں اور میرے اندر کورونا کی کوئی علامات نہیں ہیں۔تمام مداح کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں اور مجھ سے کچھ وقت کیلئے دور رہیں۔ 

ایک اور ٹوئٹر پیغام میں وِز خلیفہ نے بتایا کہ قرنطینہ کے دوران میں گھر پر رہوں گا اور مجھے نئے گیت دئیے جائیں گے جن پر ریپنگ کرکے نئے پراجیکٹ کو تیار کروں گا۔ 

رواں برس ستمبر میں وز خلیفہ میتھڈ مین، بسٹر رھائمز، جوسی جے اور دیگر کے ہمراہ ریڈ راکس ایمفی تھئیٹر، کولاراڈو میں ریپ سنگنگ کیلئے ہامی بھر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ سی یو اگین کے ریپر وز خلیفہ موسیقی کے تہوار فائر فلائی اور رولنگ لاؤڈ کیلیفورنیا میں بھی مداحوں کو اپنے فن سے محظوظ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تاحال یہ بات واضح نہیں کہ وز خلیفہ نے کورونا میں مبتلا ہونے سے قبل ویکسین لگوائی تھی یا نہیں تاہم رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ ہسپتال میں داخل مریضوں میں سے 99فیصد نے ویکسین نہیں لگوائی۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل سماجی مسائل کو سامنے لانے اور ان کے حل کیلئے منفرد تجاویز پیش کرنے والی پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر4 ماہ قبل اپنی بیماری کے حوالے سے پیغام شیئر کرتے ہوئے آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ میں کورونا میں مبتلا ہو چکی ہوں۔

مزید پڑھیں: معروف اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

Related Posts