سیرین ایئر لائن کے فضائی آپریشن کے تین سال مکمل ، بیرون ملک آپریشن کی تیاریاں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Syrian Airlines completes three years of air operation

کراچی: سیرین ایئر لائن نے فضائی آپریشن کے تین سال مکمل ہونے پر بیرون ملک آپریشن کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں، ابتدائی طور پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لئے پروازیں آپریٹ کرے گی۔

سیرین ایئرانتظامیہ کے مطابق بیرون ملک کے فضائی آپریشن کے لئے جلد تین طیارے ڈرائی لیز پرحاصل کئے جائیں گے ، بوئنگ 800-737 طیارے سیرین ایئر لائن کے فضائی بیڑے میں شامل کئے جائیں گے ۔

سیرین ایئر لائن کے پاس اس وقت اندرون ملک کے لئے پہلے سے 3 طیارے موجود ہیں۔سیرین ایئر بیرون ملک کے لئے ابتدائی طور پر جدہ مدینہ اور یو اے ای کے لئے پروازیں آپریٹ کرے گی۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے کی امریکا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی تیاریاں

ترجمان سی اے کے مطابق نئی فضائی کمپنی پہلے مرحلے میں 3 طیاروں کے ساتھ ایک سالہ مدت تک اندرون ملک کا آپریشن کرتی ہے، نئی ایوی ایشن پالیسی میں نجی فضائی کمپنیوں کو آپریشن کے لئے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ترجمان نے بتایاکہ نئے بین الااقوامی فضائی روٹس کے آغاز سے ایوی ایشن انڈسٹری میں مقابلے کا رجحان پیدا ہو گا۔

Related Posts