کراچی:پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر اْن کے لیے سوشل میڈیا پر محبتوں بھرا پیغام جاری کیاہے۔اداکارہ سائرہ یوسف اور ان کے سابق شوہر شہروز سبزواری کی بیٹی ’نورے‘ آج چھ سال کی ہوگئی۔
اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کے لیے ایک پیغام جاری کیا ہے۔انسٹاگرام پر سائرہ یوسف نے دو تصاویر شیئر کی ہیں، ایک تصویر میں وہ کیک ہاتھ میں لیے کھڑی مسکرا رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر صرف کیک کی ہے۔
تصویر کے کیپشن میں سائرہ یوسف نے لکھا کہ ’اور بالکل ایسے ہی نورے چھ سال کی ہوگئی۔سائرہ یوسف نے اپنی بیٹی کے لیے مزید لکھا کہ ’تم میں، میں خالص محبت دیکھتی ہوں۔
https://www.instagram.com/p/CC6kkSVp5Pf/