کام والی ماسی قرار دئیے جانے پر سائرہ یوسف کا خوبصورت جواب، سلام پیش کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کام والی ماسی قرار دئیے جانے پر سائرہ یوسف کا خوبصورت جواب، سلام پیش کردیا
کام والی ماسی قرار دئیے جانے پر سائرہ یوسف کا خوبصورت جواب، سلام پیش کردیا

پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف نے کام والی ماسی قرار دئیے جانے پر برہمی کا اظہار کرنے کی بجائے مداح کو خوبصورت جواب سے نواز دیا ہے۔

عروسی لباس میں فوٹوشوٹ کے بعد شیئر کی گئی تصاویر پر ردِ عمل دیتے ہوئے ایک مداح نے اداکارہ سائرہ یوسف کو کام والی ماسی قرار دے دیا جس پر سائرہ نے شگفتہ الفاظ میں کرارا جواب دے دیا۔

سرخ لباس میں اداکارہ سائرہ یوسف کافی خوبصورت نظر آئیں تاہم مداح نے انہیں تنگ کرنے کیلئے کہا کہ اس مہنگے لباس پر افسوس ہے تاہم آپ مجھے اپنی کام والی ماسی ہی محسوس ہوتی ہیں۔

مداح کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے اداکارہ سائرہ یوسف نے کہا کہ آپ کی کام والی ماسی کو اور میری جڑواں بہن کو میرا سلام پہنچے۔ انہوں نے ہاتھ ہلاتے ہوئے ایک ایموجی بھی شیئر کیا۔

اداکارہ سائرہ یوسف نے سرخ لباس کے علاوہ بھاری بھرکم روایتی جیولری کے ساتھ سیاہ لباس میں بھی اپنی ایک تصویر شیئر کی۔ بہت سی شوبز شخصیات نے سائرہ کی تعریف کی جن میں گلوکارہ آئمہ بیگ بھی شامل ہیں۔

قبل ازیں 2012ء میں سائرہ یوسف نے شہروز سبزواری سے شادی کی تاہم دونوں فنکاروں نے گزشتہ برس راہیں جدا کر لیں، جس پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِ عمل دیکھنے میں آیا۔  علیحدگی کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔ 

کہا جاتا ہے کہ شہروز سبزواری کا معروف اداکارہ صدف کنول کی طرف جھکاؤ سائرہ سے علیحدگی کا باعث بنا۔ گزشتہ ماہ سائرہ نے اپنی 34ویں سالگرہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ گھر پر سادگی سے منائی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل خوبرو اداکارہ سائرہ یوسف کی دوست کی شادی میں بہن پلوشہ یوسف کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین میں مقبول حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

آج سے 2 ماہ قبل 14 مارچ کے روز سائرہ یوسف نے اپنی مینیجر علیزے جھنگ کی مہندی میں رقص کیا جس کی ویڈیو شادی کی تقریب کی فوٹوگرافی کرنے والے عمیر سلیم نے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

مزید پڑھیں: اداکارہ سائرہ یوسف کی ڈانس ویڈیو مداحوں میں مقبول

Related Posts