”سسرال” خاندانی سیاست، قربانی اور بدسلوکی کی گھر گھر کی کہانی پر مشتمل پراثر فیملی ڈراما

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

من ٹی وی پر پیش کیا جانے والا یہ ڈراما گھر گھر کی کہانی کا احاطہ کرتا ہے، فوٹو ایم ایم

تابش سے ملیے، ایک خاموش جنگجو، جس نے اپنے خاندان کے لیے اپنا بچپن، تعلیم اور خواب تک قربان کر دیے۔
زندگی کے ہر طوفان میں وہ بڑھ چڑھ کر اپنے خاندان کے ساتھ کھڑا رہا، مگر جب اسے محبت اور سہارا درکار تھا، تو جواب میں خاندان کی طرف سے صرف الزامات اور جذباتی اذیت ہی اسے ملی، چنانچہ ایک وفادار بیٹا آج الزامات اور بے یقینی کے جال میں الجھ چکا ہے۔

دوسری طرف ہے تابش کی بیوی افی، جو دل میں پیار، اپنائیت اور عزت کے خواب لے کر سسرال آتی ہے، مگر شادی کی پہلی رات سے ہی اسے خدمت گزار بن کر رہنے کی توقع، ساس اور نندوں کے طنز، طعنے اور سرد رویے اس کے خوابوں کو کچل دیتے ہیں۔

مگر اس گھر میں ہر کوئی خاموش تماشائی نہیں۔ تابش کا والد ظریف افی کے درد کو محسوس کرتا ہے اور اسے اپنی بیٹی کی طرح اپناتا ہے۔

ایک ایسا گھر جہاں فرسودہ روایات اور دہرا معیار راج کرتا ہو، وہاں کیا اکیلے ظریف کی حمایت افی کے سروائیو کیلئے کافی ہوگی؟ کیا تابش کبھی ہمت کرے گا کہ اپنی بیوی کے لیے آواز بلند کرے؟ کیا وہ اس خاندان کے خلاف کھڑا ہو سکے گا جس کے لیے اس نے سب کچھ قربان کر دیا؟

جی ہاں جناب یہ ہے Mun Tv پر آن ایئر ہونے والا فیملی ڈراما سسرال  جو ہر گھر کی کہانی بیان کرتا ہوا ہر دل کو چھو رہا ہے۔ یہ پر اثر فیملی ڈراما معاشرتی دباؤ، رشتوں کی سیاست، مرد و عورت دونوں پر عائد جذباتی بوجھ اور خاموشی میں چھپی طاقت کو آشکار کرتا ہے۔

یہ ڈراما اسماء نوشین نے تحریر کیا ہے، ہدایت کاری کے فرائض سیف علی نے انجام دیے ہیں، یہ پیشکش ہے کومل انٹرٹینمنٹ کی جبکہ اس کی کاسٹ میں تالیا جان، حمزہ شیخ، علینہ رضوی، عظمت علی، آمنہ ملک، سپنا قریشی، زینب فاطمہ، ندا شیخ اور کرن خان شامل ہیں۔

Related Posts