لاہور میں ڈولفن اسکواڈ نے 15 کی کال پر ایکشن لیتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق ترجمان ڈولفن نے کہا کہ شیرا کوٹ میں 17 سالہ لڑکے سے بدفعلی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان نے ولید کو نشہ آور اشیاء کھلاکر بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق سفاک ملزمان نے نوجوان کے ساتھ زیادتی کے دوران فوٹیج بھی بنائی، ڈولفن ٹیم نے 15 کی کال پر ریسپانس کرتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر موقع سے گرفتار کرلیا۔
بیان کے مطابق ڈولفن نے ملزمان کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کے لئے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کردیا، ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے کہا کہ 15 کی کال پر فوری ریسپانس ڈولفن اسکواڈ کی ایس او پی کا حصہ ہے۔