ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رسشمیتا سین کی جانب سے اپنی نئی ویب سیریز ”تالی” کی پہلی جھلک اپنے چاہنے والوں کے لئے شیئر کردی ہے، واضح رہے کہ اداکارہ مذکورہ ویب سیریز میں ایک خواجہ سراء کا کردار نبھا رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نئی ویب سیریز میں بھارتی خواجہ کے طور پر سامنے آئی ہیں، تاہم ابھی تک اس ویب سریز کی ریلیز کا اعلان نہیں کیا گیا۔
اپنے سوشل میڈیا پر سشمیتا سین نے اپنے نئی ویب سیریز” تالی ”کے حوالے سے اپنے چاہنے والوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ ”وہ اپنے نئے پراجیکٹ میں خواجہ سرا کے مشہور سماجی کارکن شری گوری ساونت کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ویب سیریز کا نام تالی رکھا گیا ہے”۔
مزید پڑھیں:ماضی کی بھارتی اداکارہ سڑکوں پر بھیک مانگنے پر مجبور
سشمیتا سین کا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مزید کہنا تھا کہ ”اس سے زیادہ فخر کیا ہوگا کہ میں ایک خوبصورت انسان کا کردار نبھارہی ہوں۔ یہاں ہر ایک کو عزت کے ساتھ اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزرانے کا حق حاصل ہو”۔