سشانت سنگھ کی خودکشی کا مقدمہ سلمان خان، ایکتا کپوراور کرن جوہر کیخلاف درج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sushant Singh's suicide: Case against Salman Khan, others lodged

ممبئی :اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے سلسلے میں سلمان خان ، ایکتا کپور اور کرن جوہر سمیت بالی ووڈ کی 8نامور شخصیات کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے بہار کی ایک عدالت کے توسط سے بھارتی فلم ڈائریکٹر و پروڈیوسرکرن جوہر ، سنجے لیلا بھنسالی ، سلمان خان اور ایکتا کپور سمیت آٹھ بالی ووڈ شخصیات کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 306 ، 109 ، 504 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔

سدھیر کمار اوجھا کا کہنا ہے کہ 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت کو لگ بھگ سات فلموں سے ہٹا دیا گیا تھا اور ان کی کچھ فلمیں بھی ریلیز نہیں کی گئیں اور ایسی صورتحال پیدا کی گئی جس نے سشانت سنگھ کو یہ سخت قدم اٹھانے پر مجبور کیا اس لئے یہ خودکشی دراصل قتل کے مترادف ہے۔

مزید پڑھیں:سشانت نے خودکشی نہیں کی، اس کا قتل کیا گیا، کنگنا رناوٹ نے حقیقت کھول کر رکھ دی

واضح رہے کہ بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ دنوں گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی تھی تاہم اداکارہ کنگنا رناوت نے اس واقعہ کو قتل قرار دیا تھا۔

Related Posts