بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کو مداحوں سے بچھڑے دو سال کا عرصہ ہوگیا، 34 سالہ اداکار کی برسی پر اُن کے مداح پھر سے افسردہ ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ دو سال قبل سوشانت سنگھ راجپوت نے بھارتی ریاست مہارشٹرا کے دارالحکومت ممبئی کے پرتعیش علاقے ویسٹ باندرا میں اپنی رہائش گاہ پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔
اداکار کی موت کے بعد جب پولیس نے اُن کی رہائش گاہ کی تلاشی لی تھی تو معلوم ہوا تھا کہ وہ ڈپریشن کا علاج کروارہے تھے۔
اس بارے میں اُن کے قریبی دوستوں کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ چند مہینوں سے ڈپریشن کے مرض میں مبتلا ہوگئے تھے تاہم اُن کی پریشانی اُس وقت مزید بڑھ گئی جب کورونا کی وجہ سے فلم انڈسٹری بھی بند ہوگئی تھی۔
ترک اداکارہ ہاندے ارسل کی شرمناک تصاویر وائرل