بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کو 1 برس مکمل، مداح آج بھی سوگوار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کو 1 برس مکمل، مداح آج بھی سوگوار
بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کو 1 برس مکمل، مداح آج بھی سوگوار

بھارتی فلم انڈسٹری کے جواں سال اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے آج 1 برس مکمل ہوگیا۔ 34 سالہ بھارتی اداکار نے مبینہ طور پر خودکشی کرکے گزشتہ برس 14 جون 2020 کے روز اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت نے ڈرائیو، چھچھورے اور رابطہ جیسی بالی ووڈ فلمز میں کام کرکے مداحوں کے دل جیت لیے، تاہم گزشتہ برس 14 جون کے روز ان کی لاش معروف اداکار کی رہائش گاہ پر پراسرار حالت میں پائی گئی۔

آج بھی سشانت سنگھ راجپوت سوشل میڈیا صارفین کی گفتگو کا حصہ بنے ہوئے ہیں جن کی اچانک موت نے مداحوں کو سوگوار کردیا۔ ٹی وی سے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کا رخ کرنے والے سشانت سنگھ نے ہر فلم اور ڈرامے میں اداکاری کا حق ادا کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے خاموشی سے زندگی کو الوداع کہہ دیا جسے ہم ہمیشہ یاد کریں گے۔رندیپ ہودا سمیت دیگر بالی ووڈ فنکار بھی سشانت کی اچانک موت پر افسردہ نظر آتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: رندیپ ہودا کو عالمی تنظیم نے سفیر کے عہدے سے برطرف کردیا

Related Posts