ٹڈی دل حملوں پر سروے جاری، ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی پر آپریشن مکمل کر لیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹڈی دل حملوں پر سروے جاری، ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی پر آپریشن مکمل کر لیا گیا
ٹڈی دل حملوں پر سروے جاری، ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی پر آپریشن مکمل کر لیا گیا

صوبہ سندھ اور پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں ٹڈی دل حملوں پر سروے کیا جارہا ہے جبکہ حملوں کے خلاف ہزاروں ایکڑ کی زرعی اراضی  پر آپریشن بھی مکمل کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹڈی دل نے کسانوں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں جس کے خلاف بالآخر حکومت بھی حرکت میں آگئی۔ اب تک 7 کروڑ 75 لاکھ ایکڑ کے وسیع و عریض رقبے کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ٹڈی دل کے خلاف مہم میں 939 ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹڈی دل کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر کا تقریباً 20 لاکھ ایکڑ رقبہ آپریشن کے بعد ٹڈی دل سے نجات حاصل کرچکا ہے جبکہ نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے 2 لاکھ 26 ہزار 538 ایکڑ رقبے پر سروے مکمل کر لیا گیا۔

دوسری جانب صوبہ سندھ میں اتنے ہی وقت کے دوران 98 ہزار 400 ایکڑ کا سروے مکمل کیا گیا جبکہ 1 ہزار 178 ایکڑ رقبے پر آپریشن ہوا۔ خیبر پختونخواہ میں 1 لاکھ 85 ہزار 823 ایکڑ پر سروے مکمل ہوا ہے جبکہ 800 ایکڑ رقبے پر آپریشن مکمل کیا گیا۔

بلوچستان میں 3 لاکھ 15 ہزار 800 ایکڑ پر سروے مکمل کیا گیا جبکہ 12 ہزار 127 ایکڑ رقبے پر آپریشن کیا گیا۔ بلوچستان کے 9 اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی کو دور کر لیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری اشرف قریشی نے کہا کہ سندھ حکومت ٹڈی دل کے معاملے پر بھی سیاست کررہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اشرف قریشی نے 5 روز قبل کہا کہ سندھ حکومت نے ٹڈی دل کے خاتمے کی بجائے صرف کرپشن پر دھیان دیا ،صوبائی وزراء ہر بات میں وفاق پر الزام لگاکر اپنے سیاہ کرتوت چھپانے کی کوشش کرتے ہیں ۔محکمہ زراعت کے وزیر ٹڈی دل کے نام پر 60کروڑ کا فنڈ ہڑپ کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: لوگ ٹڈی دل سے زیادہ سندھ حکومت سے پریشان ہیں، اشرف قریشی

Related Posts