آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کا فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی ختم کر دی ہے ۔
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کی نااہلی سپریم کورٹ کے فیصلےکے تحت ختم ہوگئی ہے۔
سپریم کورٹ نے 6 ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا، عدالت نے اپنے فیصلے میں سمیع اللہ بلوچ نااہلی کیس کے فیصلے کو اوور رول کردیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کےکیس کی سماعت کی۔
چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ انتخابی شیڈول جاری ہونےکے بعدضروری تھا کہ یہ فیصلہ فوری سنایا جاتا، تمام وکلاء اور اٹارنی جنرل کے آنےکا شکریہ۔
خصوصی تشویش کے دائرے میں رکھنے کے امریکی اقدام پر پاکستان برہم
فیصلے کے مطابق سیاستدانوں کی نااہلی تاحیات نہیں ہوگی، 62 ون ایف کی تشریح عدالتی ڈیکلریشن کےذریعے آئین کو ریڈ ان کرنا ہے، ڈیکلریشن دینے کے حوالے سے قانون کا کوئی پراسس موجود نہیں۔