توہینِ عدالت کیس، تسلی بخش جواب نہ دیا تو وزیر اعلیٰ کو بلائینگے۔سپریم کورٹ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ
(فوٹو: آن لائن)

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے گجر نالہ اور اورنگی ٹاؤن نالہ متاثرین کو پلاٹ دینے سے متعلق توہینِ عدالت کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں کہ اگر سندھ حکومت نے تسلی بخش جواب نہ دیا تو وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو بلالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گجر نالہ اور اورنگی ٹاؤن نالہ توہینِ عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے سندھ حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے عدالتی حکم پر کتنا عملدرآمد کیا ہے؟

وکیل سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کیلئے کام ہورہا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے سوال کیا کہ اب تک مکمل عملدرآمد کیوں نہیں ہوا؟آپ نے پہلے کہا تھا کہ 80گز کا پلاٹ دیں گے اور رقم بھی فراہم کریں گے؟

توہینِ عدالت کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کون سا اتنا بڑا مسئلہ ہے؟ لوگ باہر شور شرابہ کرتے ہیں؟اتنے سے معاملے کو طول دیا جارہا ہے۔ سندھ حکومت کے وکیل نے کہا کہ ہم معذرت خواہ ہیں۔

سندھ حکومت کے وکیل نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل نے ابھی تک رپورٹ جمع نہیں کرائی۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور چیف سیکریٹری کو 11بجے طلب کر لیا اور ریمارکس دئیے کہ اگر تسلی بخش جواب نہ دیا تو وزیر اعلیٰ کو ابھی بلا لیں گے۔

Related Posts