حکومتی احکامات نظر انداز،محکمہ تعلیم کالجزکے سپرنٹنڈنٹ کو 4کالجز میں عہدے تفویض

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Superintendent of education dept illegally assigned posts in 4 colleges

کراچی : محکمہ تعلیم کالجز میں اہل افسران کی حق تلفی ،جونیئر افسران کی اعلیٰ عہدوں پرتعیناتی اور ایک افسر کو دہرے اور چار چار عہدے دینے کا سلسلہ رک نہیں سکا، ایپکا سندھ نے وزیرتعلیم سے دہرے اور چار چار عہدے دینے کا نوٹس لینے کی استدعا کردی۔

محکمہ تعلیم کالجز کے سپرنٹنڈنٹس میں سب سے زیادہ اوپر کی آمدنی لانے میں شہرت رکھنے والے سپرنٹنڈنٹ اشفاق احمد بھٹو کو چار عہدوں سے نواز دیا گیا، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گلستان(شام )کے گریڈ17کے سپرنٹنڈنٹ اشفا ق بھٹو اسی کالج میں صبح کی شفٹ میں بھی سپرنٹنڈنٹ کی ذمہ داریاں ادا کرر ہے ہیں۔اس کے علاوہ ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی حافظ عبدالباری اندھنڑکے حکم اور پروفیسر نثار احمد ڈایو کے دستخط سے جاری ہونے والے لیٹر کے مطابق گریڈ 17کےسپرنٹنڈنٹ اشفاق احمد بھٹو کو گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج نمبر دو ،شیخ زید سینٹر ، گلستان جوہر اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گلستان جوہر بلاک 12میں بھی انتظامی بنیاد پرسپرنٹنڈنٹ کا چارج دیا گیا ہے ، مذکورہ چارج ایک ماہ کے لئےدیا گیا تھا جس کے بعد اس میں مزید توسیع کی جائے گی ۔

حیرت انگیز طورپر اوپر کی کمائی میں شہرت رکھنے والے اشفاق احمدبھٹوچاروں کالجز میں غیر تدریسی عمال کے علاوہ مالی معاملات بھی چلارہے ہیں ، جس کی وجہ سے نہ صرف اساتذہ میں بے چینی پائی جارہی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ غیر تدریسی اور بجٹ کے معاملات کو دیکھنے والے عملے کو بھی شدید تحفظات ہیں ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر دو ،شیخ زید سینٹر ، گلستان جوہرکا سپرنٹنڈنٹ موجود ہے جس سے چارج لے لیا گیا ہے ، ان کی جگہ تمام امور کی انجام دہی اشفا ق بھٹو کے ذمہ ہے ۔ اس کالج کے پرنسپل کی جانب سے بھی اس ٹرا نسفر او ر پوسٹنگ اور دو سے تین چارج دینے پر معنی خیز خاموشی اختیار کی گئی ہے ۔

معلوم ہوا ہے کہ پرنسپلز کو ہدایات دی جارہی ہیں کہ جس طرح ان کو اشفاق بھٹو کہتے ہیں وہ اس طرح کریں ،واضح رہے کہ وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے اسمبلی کے فلور پر اعلان کیا تھا کہ وہ تعلیمی معاملات کو بہترکرنے کے لئے ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کررہے ہیں جس کے باوجود جونیئر افسراپنے مقاصد حاصل کرنے کے لئے تبادلے بھی کرارہے ہیں اور تین تین اضافی چارج بھی رکھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:جامعہ اردوکا20برس میں 15واں وائس چانسلر تقرری سے قبل ہی متنازعہ قرار دیکر چیلنج کردیا گیا

ادھر ایپکا سندھ نے وزیر تعلیم اور سیکریٹری تعلیم کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریجنل ڈائریکٹر کالجزکراچی عبدالباری انڈھنڑکھلی کرپشن کرتے ہوئے ملازمین کے ساتھ مسلسل نا انصافیاں کررہے ہیں جس کے باوجود ان کو عہدے پر تعینات کررکھا ہے اورسپرنٹنڈنٹ اشفاق احمد بھٹو کو 4 کالجز کے عہدے دیئے گئے ہیں ، اشفاق بھٹو ملازمین سے بھتہ وصول کرتے ہیں ۔

صدر ایپکا کالجز سندھ قلب حسین کا کہنا ہے کہ ہم وزیر تعلیم اور سیکریٹری تعلیم سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ فی الفور سپرنٹنڈنٹ اشفاق بھٹو کو ہٹایا جائے بصورت دیگر ایپکا سندھ احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے اور احتجاج کیا جائے گا ۔

اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ اشفاق احمد بھٹو سےرابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں صرف جوہر ڈگری کالج ایوننگ میں کام کررہا ہوں اس کے علاوہ میرے کوئی چارج نہیں ہے ، ان سے مزید سوالات کئے گئے تاہم انہوں نے فون بند کردیا ۔

ادھر معلوم ہوا ہے کہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین 11ایف نیو کراچی کی پرنسپل شبانہ ناز گزشتہ روز ریٹائرڈ ہو گئیں جنہوں نے کسی سینئر ٹیچر کو چارج نہیں دیا ہے ، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کالج کی سابق کرپٹ پرنسپل رخسانہ ریاض کی قریبی قدسیہ کو چارج دینے کی تیاری کی جارہی ہے جبکہ اس وقت کالج میں گریڈ 19کی ایسوسی ایٹ پروفیسر موجود ہیں جن کو آج بھی چارج دینے کے لئے سابق پرنسپل شبانہ ناز نہیں آئیں ، ان سے رابطہ کرنےکی متعدد بار کوشش کی گئی تاہم انہوں نےفون ریسیو نہیں کیا ۔

Related Posts