کراچی: سِنرج فیکٹری ایڈوانس سوئس ٹیکنالوجی استعمال کرنے والی پاکستان کی واحد فلور مل ہے جو اپنی پراڈکٹس کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کرتی۔ صحافی برادری نے سنرج فوڈز لمیٹڈ کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق سنرِج فوڈز لمیٹڈ کے ذیلی ادارے یونیٹی فوڈز لمیٹڈ نے پورٹ قاسم میں واقع سنرج فلور پراسسنگ فیکٹری کے دورے کے لیے خصوصی طورپر میڈیا کو مدعو کیا۔ پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والے میڈیا نمائندگان کے وفد نے فیکٹری کا دورہ کیا۔
بجلی صارفین کیلئے بل میں ایڈوانس انکم ٹیکس ختم کروانے کا طریقہ
میڈیا نمائندگان نے گندم کی کٹائی اور آٹا بننے کے مراحل سے گزرتے ہوئے اس کی پیکنگ تک تمام پراسس کا بطور خاص مشاہدہ کیا۔ دورے کے دوران میڈیا کو پوری سپلائی چین اور پیداواری عمل سے روشناس کروایا گیا۔ صحافیوں نے فیکٹری میں حفظانِ صحت کے اصولوں کی پابندی کی تعریف کی۔
صحافی برادری نے عالمی ضوابط کی پاسداری، شفافیت اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کی کوششوں کو بے حد سراہا۔ دورے کے دوران صحافی خودکار مشینری کے موثر استعمال اور جدید طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے آٹے و دیگر خوردنی اشیا کی تیاری سے بہت متاثر ہوئے۔
سنرج فوڈز پاکستان کو صحت مند غذائیت سے بھرپور پروڈکٹس فراہم کرنے کے لیئے پرعزم ہے۔ ایس ایف ایل کا مقصد اپنے صارفین اوراہم اسٹیک ہولڈرز کو ایک مثبت اور معلوماتی پیغام پہنچانا ہے کہ عصرِ حاضر کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، اعلٰی معیار اور شفاف طریقہ کارانہیں کامیابی کی طرف لے کرجارہا ہے۔
اس موقع پر ایس ایل ایف کے چیف ایگزیکیٹو فرخ امین نے کہا کہ میڈیا کو یہاں بلانے کا مقصد اپنے اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ہم فصل کی کٹائی اور گندم کی منتقلی سے لے کراسے کھانے کی میزپر لانے تک، پیداوار کے تمام مراحل میں اعلیٰ معیار، شفافیت اور جدید طریقہ کار کو یقینی بناتے ہیں۔
ایس ایل ایف کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میڈیا آج ہمارے ساتھ ہے اور وہ خود دیکھ سکتا ہے کہ اعلیٰ معیار اور شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے فیکٹری کی انتظامیہ کن مراحل سے گزرتی ہے۔ ہم معیار پر قطعی کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے اور عوام کو اچھی اور معیاری اشیاء فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں۔
چیف ایگزیکٹو ایس ایل ایف نے کہا کہ صارفین کے لیے غذائیت سے بھرپور زندگی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہے کہ ہمارے برانڈز معیاری اور قابلِ رسائی ہوں۔ علاوہ ازیں کسانوں کی خوشحالی اور فروغ کے لیے انہیں زراعت کی بہترین تربیت اور مہارت فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
فرخ امین نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایک ایسا پائیدار فوڈ سسٹم تشکیل دیا جائے جس سے نہ صرف ہماری موجودہ نسل بلکہ آنے والی نسلیں بھی استفادہ کرسکیں۔ چیف ایگزیکٹو نے نشاندہی کہ کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ سَنرِج فیکٹر ی پاکستان کی واحد فلور مل ہے جو انتہائی ایڈوانس، سوئس ٹیکنالوجی پیسا مل کو استعال کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیکٹری بغیر انسانی مداخلت یا مدد کے100 فیصد خودکار عمل کے ذریعے آٹے کی پیداوار کے پورے عمل کو یقینی بناتی ہے۔ یہ جدید ٹیکنالوجی فوڈ سیفٹی اورکوالٹی کے اعلٰی معیار کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔25 مقامات پر گھنٹہ وار آٹے کی کڑی جانچ سے لے کر فائنل پروڈکٹ کے معائنے اور ایس اے پی بیچ ریلیزتک پیداوار کے ہر مرحلے پر سخت نگرانی کی جاتی ہے۔
کارپوریٹ کمیونیکیشن کی سربراہ نگین رضوی نے میڈیا ٹیم کے جامع دورے اور ان کی فعال شرکت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کی وجہ سے صحافیوں کوفوڈ سیفٹی اور کوالٹی کے حوالے سے مختلف برانڈز کی تیاری میں سَنرِج فوڈزکے پیداوری عمل کی شفافیت کو دیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملا۔
سربراہ کارپوریٹ کمیونیکیشن نے کہا کہ صحت مند اورمعیاری غذا کا استعمال ہر پاکستانی کا حق ہے، خاص طور پرایسی خطرناک صورتحال میں جب نشوونما کا بحران پاکستان میں 45 فیصد بچوں کو متاثرکررہا ہے۔ انہوں نے فلیگ شپ سی ایس آر مہم ”سَنرِج طاقتور پاکستان“ کے بارے میں بھی بتایا۔
نگین رضوی نے ”سَنرِج طاقتور پاکستان“ کے نام سے غذائی عدم تحفظ اور غذائی قلت کے خلاف سَنرِ ج فوڈز کی کاوشوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے سَنرِج فوڈز نے 150,000 سے زائد خاندانوں کو ٹھوس غذائیت فراہم کرنے کے لیے حکومت، این جی اوز، یتیم خانوں اور اسپتالوں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔
صحافیوں نے طاقتور پاکستان کے حوالے سے سَنرِج کی شاندار کارکردگی کو بے حد سراہا۔ سَنرِ ج فوڈز نے ایک مرتبہ پھر اپنے اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان بھر میں غذائی عدم تحفظ اور غذائی قلت سے نمٹنے اور لوگوں کو شفاف عمل کے ذریعے صحتمند اور معیاری غذا فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔