اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا میں مبتلا معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد انتقال کر گئیں
کورونا میں مبتلا معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد انتقال کر گئیں

کورونا وائرس میں مبتلا معروف اداکارہ سنبل شاہد انتقال کر گئی ہیں جنہوں نے ڈرامہ سیریل نند سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سنبل شاہد بشریٰ انصاری کی بہن  ہیں جنہیں گزشتہ ماہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔کورونا وائرس کے باعث سنبل شاہد کی صحت بگڑ چکی تھی جو سنبھل نہ سکی۔

سوشل میڈیا پر سنبل شاہد کے متعلق بشریٰ انصاری اور دیگر اداکاروں نے نیک تمناؤں اور دعاؤں کی اپیل کی۔ میڈیا پر یہ خبر بھی زیرِ گردش رہی کہ سنبل شاہد کو بی پازیٹو بلڈ گروپ کے خون کی ضرورت ہے۔

تاہم اداکارہ اسماء عباس اور بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد جنہیں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد سانس لینے میں دشواری کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا، جان کی بازی ہار گئیں۔

قبل ازیں گولڈن گرلز نامی ٹاک شو سے ٹی وی میزبان کی حیثیت سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ سنبل شاہد نے اپنا ٹی وی چینل کیلئے پنجابی زبان میں 4 سال تک کام کیا جس میں وہ سیاستدان خواتین کے انٹرویوز لیا کرتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوتیلے باپ نے مجھ سے متعدد مرتبہ زیادتی کی کوشش کی۔ایشل فیاض 

Related Posts