بھارت میں خودکشیوں کا رجحان بڑھ گیا، روزانہ 381 افراد اپنی زندگیاں ختم کرنے لگے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں خودکشیوں کا رجحان بڑھ گیا، روزانہ 381 افراد اپنی زندگیاں ختم کرنے لگے
بھارت میں خودکشیوں کا رجحان بڑھ گیا، روزانہ 381 افراد اپنی زندگیاں ختم کرنے لگے

نئی دہلی: ہندوستان میں خودکشیوں کا رجحان بڑھ گیا، 2019 میں تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار افراد نے مختلف اسباب کی بناء پرخودکشی کی، اس طرح اوسطاً381 افراد نے اور ہر چار منٹ پر ایک شخص نے اپنی زندگی ختم کر لی۔

انڈیا میں جرائم کا ریکارڈ رکھنے والے سرکاری ادارے نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو (این سی آر بی) کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2019 میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 39 ہزار 123 لوگوں نے مختلف اسباب کی بنا ء پر خود کشی کی، جو 2018 کے مقابلے میں 3.4 فیصد زیادہ ہے۔

بھارتی وزارت داخلہ کے تحت کام کرنے والے ادارے این سی آر بی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملکی سطح پر گاؤں کے مقابلے شہروں میں خود کشی کے واقعات زیادہ ہوئے ہیں، خودکشی کی کل شرح 10.4 فیصد تھی جبکہ شہروں میں یہ شرح 13.9 فیصد رہی۔

این سی آر بی نے خودکشی کے مختلف طریقوں کی تفصیلات بھی فراہم کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 53.6 فیصد لوگوں نے گلے میں پھندا لگا کر، 25.8 فیصد نے زہر کھا کر، 5.2 فیصد نے پانی میں ڈوب کر اور 3.8 فیصد نے خودسوزی کرکے اپنی زندگی کو ختم کرنے کا انتہائی قدم اْٹھایا۔

32.4 فیصد لوگوں نے خاندانی مسائل اور 17.1 فیصد نے بیماری سے تنگ آکر اپنی جان لے لی۔خودکشی کرنے والوں میں 70.2 فیصد مرد اور 29.8 فیصد خواتین تھیں۔ خودکشی کرنے والے مردوں میں 68.4 فیصد شادی شدہ اور خواتین میں 62.5 فیصد شادی شدہ تھیں۔

این سی آر بی کے ڈیٹا کے مطابق خودکشی کرنیوالوں میں یومیہ مزدوروں کی تعداد میں زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ 2019 میں خودکشی کرنے والوں میں سب سے بڑی تعداد یومیہ مزدوروں کی تھی۔رپورٹ کے مطابق 32563 یومیہ مزدوروں نے خودکشی کرلی۔

Related Posts