کابل میں داعش کے دہشت گردوں کا گردوارے پر خودکش حملہ، 11 افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان دارالحکومت میں دہشت گردی: گردوارے پر خودکش حملے میں 11 افراد ہلاک
افغان دارالحکومت میں دہشت گردی: گردوارے پر خودکش حملے میں 11 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں داعش کے دہشت گردوں نے سکھ برادری کی عبادت گاہ گردوارے پر خود کش حملہ کردیا جس کے نتیجے میں اب تک 11 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کابل میں دھرم شالا نامی سکھوں کی عبادت گاہ (گردوارے) میں پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے پہلے عبادت گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے حفاظت پر مامور اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔

میڈیا کے مطابق حملہ آوروں میں سے ایک نے خود کش دھماکا کر دیا جس میں اس کے جسم کے چیتھڑے اڑ گئے اور باقی مسلح حملہ آور عبادت گاہ کے اندر گھس گئے۔

حملہ آوروں نے سکھ برادری کی عبادت گاہ میں داخل ہوتے ہی عوام کو گن پوائنٹ پر رکھ لیا۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز جائے واردات پر پہنچ گئیں جس کے بعد گردوارے کا محاصرہ کیا گیا۔

سیکورٹی فورسز نے حملہ آوروں کا مسلسل 6 گھنٹے تک مقابلہ کیا جس کے دوران 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10 زخمی ہوئے۔فورسز گردوارے کے اندر داخل ہوئیں تو حملہ آوروں میں سے مزید 2 افراد نے خود کش دھماکے سے خود کو ہلاک کر لیا۔

گورنر کابل کے دعوے کے مطابق فورسز نے یرغمال بنائے گئے شہریوں کو بازیاب کروا لیا ہے اور 1 حملہ آور کو ہلاک جبکہ باقی 3 حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

دوسری جانب داعش نامی دہشت گرد تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ 

Related Posts