لاہور میں آئل ٹینکر پھٹ گیا، دھماکے سے خاتون سمیت 7 افراد زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، سپر ہائی وے پر کاٹھور کے قریب آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی
کراچی، سپر ہائی وے پر کاٹھور کے قریب آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 لاہور میں ایک پٹرول پمپ پر کھڑا ہوا آئل  ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ایک خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے شاہدرہ میں پیش آیا جہاں شاہدرہ چوک کے ایک پٹرول پمپ پر ٹینکر کے پھٹنے سے 7 افراد زخمی ہوئے اور آس پاس کھڑی گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔

دھماکے کی زور دار آواز سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پٹرول پمپ اور ملحقہ ریسٹورینٹ کو شدید نقصان پہنچا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقعے پر پہنچ گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے باعث آس پاس موجود رکشے، موٹر سائیکلیں اور دیگر گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے باعث مجموعی طور پر 7 افراد زخمی ہوئے۔ 

افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن شروع کردیا ہے۔

Related Posts