شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت نے مریم نواز کے ریمانڈ کا فیصلہ محفوظ کر لیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
شوگر ملز کیس: احتساب عدالت نے مریم نواز کے ریمانڈ کا فیصلہ محفوظ کر لیا
شوگر ملز کیس: احتساب عدالت نے مریم نواز کے ریمانڈ کا فیصلہ محفوظ کر لیا

لاہور: سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز اور بھتیجے یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ کی نیب درخواست پرچوہدری شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

احتساب عدالت لاہور میں قومی ادارہ برائے احتساب (نیب) کی طرف سے مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ پندرہ روزہ ریمانڈ کی درخواست کرتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر نے الزام لگایا کہ مریم نواز کے اکاؤنٹ سے مشکوک مالی لین دین کا انکشاف ہوا ہے جس پر ہم نے دو بار مریم نواز کو دفتر میں طلب کیا۔

نیب کے مطابق چوہدری شوگر ملز کی ڈائریکٹر مریم نواز کے نام 84 لاکھ روپے کے شیئرز بڑھ کر 41 کروڑ ہو گئے۔ اکاؤنٹ میں کروڑوں کی رقم کہاں سے آئی؟معلومات نہیں دی جارہی۔ ریمانڈ دیا جائے تاکہ تفتیش آگے بڑھ سکے۔

احتساب عدالت نے کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے نیب نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے والد اور سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے ملاقات کے لیے گئی تھیں۔ نیب دفتر نے اسی دن انہیں تفتیش کے لیے طلب کیا تھا لیکن انہوں نے پیش ہونے سے انکار کردیا تھا جس پر نیب ٹیم کی خواتین اہلکاروں نے انہیں حراست میں لے لیا۔

مزیدپڑھیئے: چوہدری شوگر ملز کیس، مریم نواز کو نیب لاہور نے گرفتار کر لیا

Related Posts