پاکستانی کمیونٹی ٹوسٹماسٹرز کلب کے زیر اہتمام کامیاب گرانڈ فنالے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی : ڈی ٹی ایم عمر فاروق ملک نے اپنی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مجلس عاملہ کے ساتھ ( بطور مینٹور ) جب یوتھ لیڈر شپ کے پروگرام کی داغ بیل ڈالی تھی تب کسی نے بھی نہیں  سوچا تھا کہ یہ آٹھ ہفتے پر مشتمل پروگرام اس درجے کی کامیابی و شہرت سے ہمکنار ہوگا ۔

ڈی ٹی ایم عمر فاروق ملک ڈی ٹی ایم اظہر فاروق ائریا ڈائرکٹر 9 ٹوسٹماسٹر قدسیہ ندیم لالی ، یوتھ لیڈر ایسسٹینٹ کاڈينیٹر ٹوسٹماسٹر کہکشاں شرجیل ٹوسٹماسٹر وحید اسلم ، ٹوسٹماسٹر عزیر اقبال ، ٹوسٹماسٹر لہنا فراز ، ٹوسٹماسٹر فیصل چودھری کی انتھک محنت اور مسلسل جدوجہد نے بتیس ( 32 ) یوتھ لیڈرز کے ساتھ ہر جمعہ بعد نماز عصر بہترین وائ ایل پی پروگرام کا معیار نہ صرف برقرار رکھا بلکہ اُسے وہ عروج بخشا جو ڈی ٹی ایم عمر فاروق ملک نے تصور کیا۔

آٹھ نومبر گرانڈ فنالے منعقد کیا گیا بتیس بچوں کے دو گروپس بنائے گے جس ميں بچوں کی عمر کو ملحوظ رکھتے ہوئے گروپ اے جس ميں دس سے سترہ سال کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا اور گروپ بی ميں سات سال سے نو سال کی عمر کے بچوں نے حصہ لیا۔

تیار شدہ تقاریر و برجستہ موضوعاتی نشست کا اہتمام کیا گیا تھا ، تمام بچوں نے دونوں زمروں ميں بڑھ چڑھ کر حصہ لیاقابل صد ستائش ہے یہ بات کہ بچوں کے ساتھ نہ صرف والدین بلکہ بچوں کے نانا نانی و دادا دادی نے بھی اس پروگرام ميں بصد شوق شرکت کی پراگرم کا دورانیہ طویل ہونے کے باوجود والدین و یوتھ لیڈرز کے چھوٹے بہن بھائی بھی پروگرام کے اختتام تک دلجمعی سے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے جوش و خروش سے تالیاں بجاتے رہے اور بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔

یوتھ لیڈر پروگرام ميں منطقہ شرقیہ کے تمام معروف اسکولوں سے بچوں نے شرکت کی جس ميں الحصان انٹرنشنل اسکول ، منارات بوائز انٹرنشنل اسکول الخُبر ، منارات گرلز انٹرنشنل اسکول الخُبر نیو ورلڈ انٹرنشنل اسکول الخُبر ، آربٹ اکیڈمی انٹرنشنل اسکول ، ایشاء انٹرنشنل اسکول الخُبر اور پاکستان انٹرنشنل اسکول الخُبر شامل ہيں جن بچوں نے شرکت کی ان کے نام درج ذیل ہيں ۔

یوتھ لیڈر ابوبکر شرجیل ، یوتھ لیڈرعلیبا دلشاد ، یوتھ لیڈر علی بصیر اعوان ،یوتھ لیڈر فیض علی حسن، یوتھ لیڈرفاطمہ الزہرہ ، یوتھ لیڈر فقہہ زہرہ ، یوتھ لیڈر حمزہ ابرار ، یوتھ لیڈر حمزہ احسان ، یوتھ لیڈر حسن بن سلمان ، یوتھ لیڈرحسن احسان، یوتھ لیڈر جویریہ اظہر ، یوتھ لیڈر خنصہ نعمان ، یوتھ لیڈر ماریہ ریاض ،یوتھ لیڈر مروہ شرجیل ،یوتھ لیڈر معیش احمد خان ،یوتھ لیڈر معاذ احمد خان ،یوتھ لیڈر محمد عبد اللہ نعمان ، یوتھ لیڈر محمد ابو بکر سعید ، یوتھ لیڈر محمد علی سعید ، یوتھ لیڈر محمد ابواب جاوید ، یوتھ لیڈر محمد ابراھیم عمر ، یوتھ لیڈر مصاب احمد خان شامل ہیں۔

مزیدپڑھیں :نجی اسکولوں کی فیس میں 2017کےبعدکیاجانےوالااضافہ کالعدم قرار

یوتھ لیڈر صلاح الدین عمران ، یوتھ لیڈر سرین عمیر صدیقی، یوتھ لیڈر صفیان بن سلمان ، یوتھ لیڈرسید علی شاکر ، یوتھ لیڈر سید اریب فراز ، یوتھ لیڈر سید معیز فراز ، یوتھ لیڈر وانیا دلشاد ،یوتھ لیڈر يحيی حمود ، یوتھ لیڈر زینب عمر ، یوتھ لیڈر زرمینہ بصیر اعوان نے بھی حصہ لیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت یوتھ لیڈر حافظ معاذ احمد خان نے حاصل کی ساتھ انگریزی ترجمہ بھی پیش کیا یوتھ لیڈر شپ کے دوسری مجلس عاملہ کے سارجنٹ ایٹ آرمز یوتھ لیڈر محمد عبد اللہ نعمان نے تقریب کا آغاز کرتے ہوئے صدر وائی ایل پی سیشن ٹو یوتھ لیڈر حمزہ احسان نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

انہوں نے ایک بہت اچھی حوصلہ مند تقریر بھی پیش کی اور اس بات کا اظہار کیا کہ جب انہوں نے آٹھ ہفتے پہلے وائ ایل پی ميں شمولیت اختیار کی تھی تب ميں اور آج وہ خود ميں کیا اور کتنا فرق محسوس کر رہے ہيں صدر وائی ایل پی سیشن ٹو یوتھ لیڈر حمزہ احسان نے معتمد یوتھ لیڈر ماریہ ریاض کو پچھلے وائی ایل پی سیشن کی روداد پیش کرنے کے لیے اسٹیج پر مدعو کیا ۔

یوتھ لیڈر ماریہ ریاض نے کمال مہارت سے نپے تلے انداز ميں روداد پیش کر کے خوب داد پائی ، صدر وائی ایل پی سیشن ٹو یوتھ لیڈر حمزہ احسان نے گیول کلب بنانے کے لیے موشن ریز کیا جسے ایک زبان ہو کر تمام یوتھ لیڈر نے پر زور تائید کی ہال ميں اس وقت دیر تک بچوں کی تالیاں گونجتی رہيں۔

صدر واہی ایل پی نے ماسٹر آف سریمنی ڈی ٹی ایم اظہر فاروق کو اسٹیج پر مدعو کیا ،تمام مہمانان کا بھر پور استقبال کرتے ہوئے ماسٹر آف سیرمنی ڈی ٹی ایم اظہر فاروق نے ایک کامیاب یوتھ لیڈر شپ سیشن کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اسائنیز کا تعارف پیش کیا۔

ریسپشن : ڈی ٹی ایم اظہر فاروق / ٹوسٹماسٹر قدسیہ ندیم لالی ، ٹوسٹماسٹر جویریہ اسد ٹوسٹماسٹر لہنا فراز ، سارجنٹ ایٹ آرمز : ڈی ٹی ایم عمر فاروق ملک / ٹوسٹماسٹر قدسیہ ندیم لالی ، نگران ِ وقت : عمر فاروق اعوان / ٹوسٹماسٹر ابرار شامی ٹوسٹماسٹر فراز خالد ، تیار شدہ تقریری مقابلے کے ناظم : گروپ اے ٹوسٹماسٹر عزیر اقبال برجستہ موضوعاتی نشست کے ناظم ٹوسٹماسٹر وحید اسلم رہے۔

گروپ بی کے تیار شدہ تقریر کی ناظم ٹوسٹماسٹر کہکشاں شرجیل اور برجستہ موضوعاتی نشست کے ناظم ٹوسٹماسٹر فیصل چودھری کے علاوہ دو چیف ججزز اور پانچ ججز حضرات ،شامل تھے ، تمام مسابقے دو گروپس ميں ہوئے تیار شدہ تقریر اور برجستہ تقاریر ، ماسٹر آف سیرمنی نے بہت والہانہ انداز ميں استقبال کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی ٹوسٹماسٹرز کلب کے صدر ڈی ٹی ایم عمر فاروق ملک کو اسٹیج پر مدعو کیا۔

ڈی ٹی ایم عمر فاروق ملک کے لیے تمام یوتھ لیڈرز نے کھڑے ہوُکر استقبال کیا بلا شبہ نوجوان ڈی ٹی ایم عمر فاروق ملک کا تمام یوتھ لیڈر کے ساتھ پورا سیشن محبت و شفقت و دوستی سے ہم آمیز رویہ یوتھ لیڈر کے استقبال کے انداز کا بین ٽبوت تھا ڈی ٹی ایم عمر فاروق ملک نے انتہائی مسرت سے وائی ایل پی کے سیشن کے دوران بچوں سے ہوئے دلچسپ مکالمے چھوٹے چھوٹے معصومانہ سوالات سنائے تو محفل ست رنگی ہوگئی ۔

انہوں نے والدین کے جوش و خروش کو سراہتے ہوئے مقابلے کا اعلان کیا ، نماز عصر کے لیے مختصر وقفہ ہوا اور نماز مغرب کے وقفے کے دوران بہترین ہائی ٹی کا انتظام رکھا گیانماز عشاء کے بعد نتائج کی تیاری کے دوران تمام والدین سے وائی ایل پی سیشن کے بارے ميں رائے طلب کی گی جس ميں اکثریت والدین کی رائے کے مطابق ایک ڈیڑھ ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ وائی ایل پی پروگرام شروع کرنے پر اصرار کیا گیا یا ایک باضابطہ گیول کلب شروع کرنے کی صلاح دی گئی ۔

مقابلہ انتہائی سخت رہا بچوں نے اپنی بساط سے بڑھ کر مختصر عرصے ميں اپنی قائدانہ و صلاحتوں کو نکھار کر فن خطابت کے زریں اصول و طریقے اپنے اپنے مینٹرز سے سیکھے ، جس پر والدین کا اطمينان یوتھ لیڈر شپ پروگرام کی کامیابی کی بلا شک و شبہ کنجی ہےتمام یوتھ لیڈرز کو گریجوئشن کیپس اور توصیفی اسناد پیش کی گئيں رضا کارانہ خدمات انجام دینے پر عبد الرحمٰن فیصل کو خصوصی توصیفی سند پیش کی گئی یوتھ لیڈز کی جانب سے اپنے اپنے مینٹرز کو بھی شکریہ کی اسناد پیش کی گئيں ۔

گروپ اے کے فائزین ميں یوتھ لیڈر حمزہ ابرار شامی ، يوتھُ لیڈر سفیان بن سلمان ، یوتھ لیڈر بشیر احسان یوتھ لیڈر علی بصیر اعوان ، گروپ بی کے فائزین یوتھ لیڈر جویریہ اظہر ،یوتھ لیڈر حسن احسن ،یوتھ لیڈر ماورہ شرجیل اور یوتھ لیڈر زرِمینہ بصیر اعوان رہے ائریا ڈائرکٹر 9 ٹوسٹماسٹر قدسیہ ندیم لالی اور پاکستانی کمیونٹی ٹوسٹماسٹرز کلب الخُبر کے صدر ڈی ڈی ایم عمر فاروق ملک کو فائزین کی شیلڈز و توصیفی اسناد دینے کے لیے اسٹیج پر مدعو کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فلمسٹار مہوش حیات سکھر میں اسکولوں کے قیام کے لیے میراتھن ریس میں حصہ لیں گی

صدر کلب ڈی ٹی ایم عمر فاروق ملک نے رضاکارانہ خدمات انجام دینے پر اسٹیج کی معاونت کے لیے ٹوسٹماسٹر قدسیہ ندیم لالی ، فوٹو بوتھ کی تزین کے لیے ٹوسٹماسٹر کہکشاں شرجیل اور یوتھ لیڈر پروگرام کے بینر و دعوت نامے کے لیے ٹوسٹماسٹر جویریہ اسد ، فوڈ اینڈ بيوریج کے لیے ڈی ٹی ایم اظہر فاروق اہم امور ( شیلڈز و اسناد کی تیاری ) و نگرانی و معاونت کے لیے ٹوسٹماسٹر عمر فاروق اعوان اور ڈوسٹماسٹر عزیر اقبال ، فوٹوگرافی و وڈیو گرافی کے لیے ٹوسٹماسٹر محمد شرجیل خان ٹوسٹماسٹر فراز خالد ، وسٹماسٹر ڈاکٹر عمیر صدیقی و اہل و عیال کا شکریہ ادا کیا۔

پر تکلف عشایئے کے دوران بھی والدین مائک پر اپنے تہنیتی پیغامات سے حاضرین محفل کی نہ صرف توجہ حاصل کرتے رہے بلکہ ایک دوسرے کو اپنے خیالات کے اظہار کے لیے بھی حوصلہ دیتے رہےرات ساڑھے دس بجے یہ دلچسپ اور رنگا رنگ تقریب اپنی مکمل اور شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوئی ۔

Related Posts