والدین کے اعتماد کی بدولت میں نے کامیابی حاصل کی، مومنہ مستحسن

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

والدین کے اعتماد کی بدولت میں نے کامیابی حاصل کی، مومنہ مستحسن
والدین کے اعتماد کی بدولت میں نے کامیابی حاصل کی، مومنہ مستحسن

کراچی:نامور گلوکارہ مومنہ مستحسن کا کہنا ہے کہ مجھے معلوم نہیں میری زندگی میں میوزک کہاں سے آ گیا لیکن اب یہ میری زندگی کا حصہ بن گیاہے۔

مومنہ مستحسن نے کہا کہ ہمارے والدین نے کبھی بیٹی اور بیٹوں کی تفریق نہیں کی،میں نے لڑکوں والے کھیل بھی کھیلے ہیں اور ہمیشہ کامیابی کی منزلوں کو حاصل کیا۔

مومنہ مستحسن نے ایک انٹرویو میں کہاکہ میری والد ہ چاہتی تھیں کہ میں ڈاکٹر بنوں،میں نے بائیو میڈیکل انجینئرز کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔اس کے باوجود آج میری فیلڈ کچھ اور ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی والدہ سے کہتی تھی کہ آپ جو ٹیسٹ کرتے ہیں اگر اس کیلئے مشینری نہ بنائیں،آپ جو نسخے لکھتی ہیں وہ دوائیاں نہ بنیں تو پھر نتائج کیسے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے والدین نے ہمیں بڑااعتماددیا اس لئے ہم سارے بہن بھائی کامیاب ہوئے ہیں۔ اگر اپنے بچوں کو کامیاب کرنا ہے تو والدین اپنے بچوں کو بھرپور اعتماددیں ان کی رائے پوچھیں اور پھر ان کی رہنمائی کریں۔

مزید پڑھیں: ٹی وی پر ملنے والی شہرت کے بعد فلموں میں کام کرنے کی ضرورت نہیں۔اقراء عزیز

Related Posts