لاہور: پنجاب یونیورسٹی کی کینٹین میں طلبہ تنظیموں کا آپس میں جھگڑا ہوا، طلبہ نے ایک دوسرے پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی کینٹین میں طلبہ تنظیموں کا جھگڑا ہوا۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے پنجاب کونسل کے طلبہ پر پتھراؤ کیا۔
راولپنڈی، مطیع اللہ ڈکیت گینگ کا سرغنہ 5ساتھیوں سمیت گرفتار
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی پر طالبات سے اجتماعی زیادتی چھپانے کا الزام
اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوانوں نے سیکورٹی عملے سے بھی تلخ کلامی کی۔ جے ٹی آئی (جمعیت طلبہ اسلام) کے نوجوان وائس چانسلر کے آفس میں گھس گئے۔
جے ٹی آئی کے کارکنان نے دروازوں اور کھڑکیوں کے شیشے بھی توڑ دئیے۔ پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ کی ہنگامہ آرائی کے باعث خون خرابے کا خدشہ ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل یونیورسٹیوں میں کیے جانے والے جرائم میں اضافہ ہونے لگا۔ اسلام آباد کی بین الاقوامی یونیورسٹی پر طالبات سے اجتماعی زیادتی کا انکشاف سامنے آگیا۔
گزشتہ روز بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی پر طالبات سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ چھپانے کا الزام سامنے آیا ہے۔ رکنِ اسمبلی حامد حمید نے معاملے پر بحث شروع کردی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے حالیہ اجلاس میں رکنِ اسمبلی حامد حمید کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی یونیورسٹی یہ معاملہ دبانے کیلئے کوشاں ہے۔