حکومت اور ڈیلرز کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کے مارجن پر مذاکرات کامیاب ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں اضافے کا مطالبہ مان لیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی دھمکی دی تھی تاہم ہفتے کے دن وفاقی وزیرمملکت مصدق ملک سے مذاکرات پر ہڑتال کو دو دونوں کے لیے ملتوی کیا گیا تھا۔

پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کے مارجن پر مذاکرات کامیاب ہونے پر دونوں فریقین کی منظوری کے بعد معاہدے کو تحریر کردیا گیا جس پر وزارت پیٹرولیم،اوگرا اور ڈیلرز دستخط کریں گے۔

مزید پڑھیں:

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ

وزارت پیٹرولیم نے مارجن میں 1.64 روپے اضافے کی تجویز دی تھی جبکہ ڈیلرز کی جانب سے کئی گھنٹے انکار کے بعد حکومتی تجویز مان لی گئی۔

معاہدے کے مطابق مارجن میں ایک ساتھ اضافے کے بجائے ہر 15 دن میں 41 پیسے اضافہ ہوگا۔

مارجن دینے کا عمل یکم ستمبر 2023 سے شروع ہو کر 31 اکتوبر 2023 تک مکمل ہوگا، ہر پرائس چینج تاریخ پر 41 پیسے فی لیٹر ڈیلرز مارجن میں بڑھنے کا عمل جاری رہے گا۔

اس وقت ڈیلرز کا فی لیٹر مارجن 6 روپے ہے، ڈیلرز کا مارجن دو ماہ میں بڑھ کر 7 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوجائے گا۔

Related Posts