حیدرآباد :ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ڈاکٹر جمیل احمد نے تمام ایس ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے چہلم کےموقع پر ٹھوس حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ جلوس کی گزرگاہوں و اطراف میں سادہ لباس اور باوردی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی سمیت پولیس گشت،اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ، کڑی نگرانی وناکہ بندی کے مجموعی اقدامات کو مربوط اور مؤثر بنائیں ۔