کراچی، بینک سے کیش لانے پر لوٹ مار کرنے والے گروہ کے 4 کارندے گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، بینک سے کیش لانے پر لوٹ مار کرنے والے گروہ کے 4 کارندے گرفتار
کراچی، بینک سے کیش لانے پر لوٹ مار کرنے والے گروہ کے 4 کارندے گرفتار

کراچی میں بینک سے کیش لانے پر لوٹ مار کرنے والے گروہ کے 4 کارندے گرفتار ہو گئے۔ یہ کارروائی ایس آئی یو اور سی آئی اے نے مشترکہ طور پر کی۔ 

تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو نے شہیدِ ملت روڈ سے بینک سے کیش لے کر نکلنے والے لوگوں کو لوٹنے والے گروہ کے 4 کارندوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں اسد آفتاب، محمد شایان، عبدالصمد اور سفیان انجم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، گلشنِ حدید میں نومولود بچے کو زندہ جلانے کی کوشش

نادرا کا بائیو میٹرک ڈیٹا ہیک ہوچکا ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا انکشاف

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ناجائز اسلحہ برآمدگی پر ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں 4 مقدمات درج ہیں۔

دورانِ تفتیش ملزمان نے ضلع وسطی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔ زیادہ تر ان شہریوں کولوٹا گیا جو بینکوں سے کیش لے کر نکلتے تھے۔ ملزمان ڈکیتیوں سمیت کئی مقدمات میں پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں۔

گرفتار ملزم اسد آفتاب کے خلاف تھانہ سولجر بازار، تھانہ سر سید، سائٹ ایریا اور لانڈھی میں  جبکہ۔ محمد شایان کے خلاف اے وی سی سی، سر سید، سائٹ سپر ہائی وے اور ایس آئی یو تھانوں میں4، 4 مقدمات درج ہیں جن پر کارروائی کی گئی۔

گرفتار ملزم محمد سفیان تھانہ سپر مارکیٹ، شریف آباد، ایس آئی یو اور لانڈھی تھانوں میں 4 مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزمان کے گینگ کا ایک ممبر بینک کے اندر سے معلومات اپنے ساتھیوں تک پہنچاتا تھا تاکہ انہیں ڈکیتی میں آسانی رہے۔ 

بینک کے باہر موجود ملزمان اسلحے کے زور پر شہریوں کو لوٹ لیتے تھے۔ ملزمان نے فائیو اسٹار چورنگی سے لنڈی کوتل چورنگی جانے والی سڑک پر حبیب میٹرو بینک سے نکلنے والے شخص سے 1 لاکھ روپے لوٹ لیے۔

ڈیڑھ ماہ قبل ملزمان نے فائیو اسٹار چورنگی سے لنڈی کوتل چورنگی جانے والی روڈ پر واقع یو بی ایل بینک سے نکلنے والے شخص سے 50 ہزار روپے لوٹے۔ سوا ماہ قبل اسی روڈ پر میزان بینک سے نکلنے والے ایک شخص سے 55 ہزار چھین لیے۔

ڈھائی ماہ قبل ملزمان نے سخی حسن سے پیپلز چورنگی جانے والی سڑک پر واقع الحبیب بینک سے نکلنے والے ایک شخص سے 20 ہزار روپے لوٹ لیے۔ کے ڈی اے چورنگی سے فائیو اسٹار چورنگی جانے والی سڑک پر ایک شخص سے 70 ہزار چھینے گئے۔

ایک ماہ قبل بھی ملزمان نے کے ڈی اے چورنگی سے فائیو اسٹار چورنگی جانے والی سڑک پر حبیب میٹرو بینک سے نکلنے والے شخص سے 50 ہزار روپے چھینے۔ 3 ہفتے قبل اسی روڈ پر واقع حبیب  میٹرو سے نکلنے والے ایک شخص سے 50 ہزار روپے لوٹ لیے۔ 

Related Posts