راولپنڈی میں اسٹریٹ کرائمز جاری، شہری رقم اور قیمتی سامان سے محروم ہونے لگے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں اسٹریٹ کرائمز جاری، شہری قیمتی رقم اور سامان سے محروم ہونے لگے
راولپنڈی میں اسٹریٹ کرائمز جاری، شہری قیمتی رقم اور سامان سے محروم ہونے لگے

راولپنڈی میں اسٹریٹ کرائمز جاری ہیں، پولیس جرائم پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے جس کے بعد شہری قیمتی رقوم اور سازوسامان سے محروم ہونے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ہر گزرتے روز کے ساتھ جرائم کی نت نئی وارداتیں جاری ہیں، گزشتہ روز بھی  موٹر سائیکل پر سوار ملزمان بیٹی کی شادی کی شاپنگ کرکے  گھر جانے والی  خاتون سے نقدی، زیورات اور بیگ چھین کر فرار ہو گئے۔

شہر  میں چھینا جھپٹی اور اسنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث موٹر سائیکل سوار ڈا کوؤں کی جانب سے بلا خوف و خطر وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ وارث خان کی حدود میں چاہِ سلطان کے علاقے میں  خاتون سے موٹر سائیکل سوار ملزمان  نقدی، زیورات اور بیگ چھین کر فرار ہو گئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ خاتون اپنے خاوند کے ہمراہ گاڑی پر سوار گلی میں داخل ہوتی ہے۔ جب وہ گاڑی سے اترنے لگتی ہے تو موٹر سائیکل سوار جو پہلے سے ہی ریکی کیلئے وہاں موجود تھے، اچانک وہاں پہنچ جاتے ہیں۔ عقب میں بیٹھا ڈاکو خاتون کے ہاتھوں سے بیگ پکڑ کر کھینچ لیتا ہے۔

بیگ، جمع پونجی اور زیورات بچانے کیلئے خاتون مزاحمت کرتی ہوئی نیچے گر جاتی ہے اور ملزمان بیگ چھین کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے خاوند محمد مسعود کی درخواست پر واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ بیگ میں1 لاکھ 50 ہزار روپے نقد، 2 لاکھ کے زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء موجود تھیں۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ میں نے بڑی مشکل سے پیٹ کاٹ کر بیٹی کی شادی کیلئے رقم جمع کی جو ظالموں نے لوٹ لی ہے۔ میری اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔ میری نقدی اور زیورات واپس دلائے جائیں۔ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں نوجوان لڑکی کا اغواء اور جنسی زیادتی

Related Posts