رین ایمرجنسی نافذ کرکے ندی نالوں کی ہنگامی بنیادوں پرصفائی کی جائے، اظہار احمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

chairman izhar ul din not satisfy for cleaning operation in DMC West

کراچی: چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے بلدیہ غربی میں رین ایمرجنسی نافذ کرکے ندی نالوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے اور تمام مشینری کی درست حالت میں موجودگی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیئے۔

بلدیہ غربی کے مرکزی دفتر میں مون سون کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں چاروں زونوں کے ایکسیئن، ڈی ٹی اوز اور دیگر بلدیاتی افسران بھی شریک تھے، چیئرمین نے بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مون سون کی آمد سے قبل اورنگی،بلدیہ، کیماڑی، سائٹ اور سرجانی میں موجود تمام چھوٹے بڑے نالوں اور چاکنگ پوائنٹس کو فوری کلیئرکرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

دوران برسات کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے چاروں زونوں بشمول سرجانی میں رین ایمرجنسی سینٹرز میں تمام ضروری سازوسامان کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

ندی نالوں کی صفائی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، واضح رہے کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام ندی نالوں کی صفائی اور چاکنگ پوائنٹس کو کلیئر کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل اور افرادی قوت سے استفادہ حاصل کیاجارہا ہے۔

چیئرمین بلدیہ غربی نے کہا کہ بلدیاتی ملازمین کرونا کے حوالہ سے بنائی گئی S.O.P پر عملدرآمدیقینی بنائیں اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کریں۔

Related Posts