جنوبی افریقہ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ،300سے زائد افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنوبی افریقہ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ،300سے زائد افراد ہلاک
جنوبی افریقہ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ،300سے زائد افراد ہلاک

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ میں طوفانی سیلاب اور لینڈ سلائیدنگ کے باعث 300 سے زائد افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ملک بھر میں بجلی کا نظام بھی بہت متاثر ہوا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے صوبے کازولوناٹال میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی۔ طوفانی بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث متعدد گھر تباہ ہوئے جبکہ پل ٹوٹ کر بہ گئے۔ ڈربن اور گردونواح میں اموات کی تعداد 306 تک جا پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی وزیرخارجہ کی میاں شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

جنوبی افریقہ حکومت کا کہنا ہے کہ طوفانی بارش نے ڈربن میں 60 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ سیلاب اور بارشوں کے باعث 248 اسکول تباہ ہو گئے۔ متعدد علاقوں میں بجلی کا نظام بے حد متاثر ہوا۔ صدر سرل رامافوسا نے سیلاب کو قدرتی آفت قرار دے دیا۔

ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کو تشویش کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔ مقامی حکومت کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ تاریخ میں اپنے سیاہ ترین دور سے گزر رہا ہے۔ 

جنوبی افریقہ کے صدر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سیلاب اور طوفانی بارش ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ہوئی۔ عالمی برادری کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بر وقت اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ مزید تاخیر کا متحمل نہیں ہوا جاسکتا۔ 

Related Posts