امریکی وزیرخارجہ کی میاں شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی وزیرخارجہ کی میاں شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد
امریکی وزیرخارجہ کی میاں شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نےمیاں شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبار کباد پیش کی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نو منتخب وزیراعظم شہبازشریف کو مبارکباد دیتےہیں، پاکستان 75 برسوں سے وسیع ترباہمی مفادات کا اہم شراکت دارہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں جبکہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اُن کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کو مضبوط،خوشحال اور جمہوری ملک  کے طور پر دیکھتا ہے جو باہمی مفادات کے لیے لازم ہے۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے پیر کے روز مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو نیا قائد ایوان منتخب کیا جس کے بعد شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میٹروبس منصوبہ کیوں التوا کا شکار ہے، وزیراعظم نے انکوائری کاحکم دیدیا

اس سے قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں برطانوی ہم منصب بورس جانسن نے شہباز شریف کو وزیر اعظم پاکستان بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین طویل مدتی دوستی رہی ہے اور ہمارے لوگوں کے مابین تعلقات گہرے ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں شہباز شریف کے وزیر اعظم پاکستان بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے فروغ کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

Related Posts