اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان: 100 انڈیکس میں 40 ہزار کی سطح بحال ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 40 ہزار کی سطح بحال ہو گئی
اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 40 ہزار کی سطح بحال ہو گئی

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں  مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جس کے دوران100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 40 ہزار کی سطح بحال ہو گئی۔ 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج  کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، کاروبار کا آغاز 39 ہزار 855 پوائنٹس کی سطح پر ہوااور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 350 پوائنٹس اضافہ دیکھا گیا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس میں کچھ پوائنٹس کی کمی بھی دیکھنے میں آئی تاہم اب تک ہونے والے کاروبار کے دوران رجحان مثبت رہا  اور انڈیکس میں مجموعی طور پر 757 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 

کے ایس ای 100 انڈیکس 757.62 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 40 ہزار کی سطح عبور کر گیا جبکہ اِس وقت پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 40 ہزار 472.08 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈنگ جاری ہے۔ 

دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس میں مجموعی طور پر 372.42 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی طور پر 18661.38 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈنگ جاری ہے۔

اس کے علاوہ آل شیئر انڈیکس میں 422.78 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اندیکس میں 28 ہزار 287.94 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں  مندی کے بعد گزشتہ روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس 417.76 پوائنٹس کے اضافے سے 39 ہزار 714.46 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

 اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، کاروبار کا آغاز 39 ہزار 296 پوائنٹس کی سطح پر ہوااور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 428 پوائنٹس اضافہ دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں:  اسٹاک مارکیٹ:  انڈیکس میں 417پوائنٹس کا اضافہ

Related Posts