اسٹاک مارکیٹ میں 70.63 پوائنٹس کی تیزی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 70.63 پوائنٹس کی تیزی
اسٹاک مارکیٹ میں 70.63 پوائنٹس کی تیزی

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ کے بعد 70.63 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 40459.70 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.17 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 6 کروڑ 92 لاکھ 78 ہزار 924 شیئرز کا لین دین ہوا۔

دوسری جانب ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی بدترین گراوٹ کا تسلسل جاری ہے، ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی کی قیمت میں 224 روپے کی حد عبور کر گئی۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباروی روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 2 روپے 93 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں:عالمی سطح پر ڈالر بڑھنے کی وجوہات کیا ہیں؟ رپورٹ سامنے آگئی

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی نئی قیمت 221.99 روپے سے بڑھ کر 224 روپے 92 پیسے ہو گئی ہے۔

Related Posts