کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران منفی رجحان دیکھا گیا، جس کے باعث مارکیٹ میں 1878 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
آج کاروباری روز کے دوران انتخابی نتائج توقعات کے خلاف آنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ شدید مندی سے دوچار رہی،ٹریڈنگ کے دوران 2200 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
کے ایس ای 100 انڈیکس 1878 پوائنٹس کی کمی سے 61 ہزار 65 پوائنٹس پر بند ہوا،انڈیکس مندی کے باعث 61 ہزار 647 پوائنٹس کی سطح تک ٹریڈ ہوئی۔
مارکیٹ میں 12 ارب روپے مالیت 34 کروڑ کے حصص ک کاروبار ہوا،مارکیٹ میں 32 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 298 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر 279.28 روپے سے بڑھ کر 279.33 روپے پر بند ہوا۔