اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛فائل)

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹا ک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رہا، 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

کاروباری دن کے اختتام پر پی ایس ایکس کا100  انڈیکس 1067 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 383 پوائنٹس پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 67 کروڑ شیئرز کےسودے 36 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ  مارکیٹ کیپٹلائزیشن148 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 494 ارب روپے ہے۔

اس تیزی کے پیچھے بنیادی طور پر شرح سود میں ممکنہ کمی کی توقعات، افراط زر میں کمی، اور سرمایہ کاروں کا ایکویٹیز کی جانب رجحان شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق متبادل سرمایہ کاری کے مواقع کی کمی بھی ایک وجہ ہو سکتی ہے جس کی بنا پر سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ میں دلچسپی لے رہے ہیں۔​

یاد رہے کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے پاکستان کی طویل مدتی ریٹنگ میں بہتری سے گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں  تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ملکی تاریخ میں پہلی بار ماہانہ بنیاد پر کرنٹ اکاؤنٹ 1.2ارب ڈالر کے ریکارڈ سرپلس ہونے اور مارچ میں 4.1ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی ریکارڈ آمدن بھی دیکھی گئی۔

Related Posts