اسلام آباد میں نجکاری کمیشن کا اجلاس، اسٹیل ملز فروخت کرنے کا فیصلہ مؤخر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں نجکاری کمیشن کا اجلاس، اسٹیل ملز فروخت کرنے کا فیصلہ مؤخر

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجکاری کمیشن کا اجلاس ہوا جس کے دوران پاکستان اسٹیل ملز کے اثاثے فروخت کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ نجکاری محمد میاں سومرو کی زیرِ صدارت نجکاری کمیشن کے اجلاس میں وفاقی سیکریٹری نجکاری، بورڈممبران، وزارتِ صنعت و پیداوار کے نمائندگان اور سی ای او پاکستان اسٹیل ملز سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیل مل میں چوری، 2ملزمان گرفتار، ہزاروں کلوتانبے کی تاریں برآمد

نجکاری کمیشن کے اجلاس میں شرکائے اجلاس کے مابین اسٹیل ملز کے اثاثہ جات فروخت کرنے پر اختلافات سامنے آگئے۔ بورڈ ممبران اسٹیل ملز کے 75فیصد اثاثہ جات ذیلی ادارے کو منتقل کرنے پر 2دھڑوں میں تقسیم ہو گئے۔

حال ہی میں اسٹیل ملز کے اثاثہ جات کی مالیت کا تخمینہ لگانے کی ضرورت پیش آئی جس کیلئے حکومت نے غیر ملکی کمپنی کی خدمات حاصل کیں۔ اسٹیل ملز کے 75 فیصد یا 100 فیصد اثاثے فروخت کیے جائیں، اس بات پر اختلافِ رائے پیدا ہوا۔

نجکاری کمیشن اجلاس کے بارے میں متعلقہ وزارت کا کہنا ہے کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں اسٹیل مل کی نجکاری کے انتظامات اور تفصیلات پر بھی غور و خوض ہوا جن میں اسٹیل مل کی معاشی صورتحال پر رپورٹ شامل ہے۔

اس حوالے سے وزیرِ نجکاری محمد میاں سومرو کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز کی بحالی پر معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ نجکاری کمیشن اجلاس کے دوران نجکاری بورڈ کو کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں پر پیشرفت کے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ 

وزارتِ نجکاری کا کہنا ہے کہ نجکاری کمیشن اجلاس کا مقصد اسٹیل ملز کی بحالی اور پیشرفت کا جائزہ لینا تھا۔ اسٹیل ملز انتظامیہ اور وزارتِ صنعت و پیداوار نے اسٹیل ملز کی نجکاری کیلئے معاملات کے جلد از جلد حل کی یقین دہانی کرادی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل اسٹیل ملز سے 350افسران و ملازمین کو فارغ کردیا گیا۔ اسٹیک ہولڈرز گروپ نے برطرف کئے گئے ملازمین کو بحال اور اسٹیل ملز کو چلانے کی پیشکش کردی۔

 اسٹیل ملز انتظامیہ کی جانب سے رواں ماہ کے آغاز میں مزید100ایگزیکٹیو اور 250ملازمین کو برطرفی کے پروانے تھما دیئے گئے، جس کے بعد اب تک ادارے سے جبری برطرف کئے گئے ملازمین کی تعداد 5400سے زائد ہوگئی۔

مزید پڑھیں: اسٹیل ملز سے مزید 350افسران و ملازمین کو فارغ کردیا گیا

Related Posts