دبئی کے مادام تساؤ میوزیم میں بے نظیر بھٹو کا مجسمہ نصب کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دبئی کے مادام تساؤ میوزیم میں پاکستان اور عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کا مجسمہ نصب کر دیا گیا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کل مومی مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے سنیچر کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 30 جولائی کو متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔

بے نظیر بھٹو پاکستان اور مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیرِاعظم تھیں۔ وہ دو مرتبہ وزیرِاعظم رہیں تاہم دونوں مرتبہ ان کی حکومت اپنی مدت پوری نہ کر سکی۔

یہ بھی پڑھیں:

یوم عاشور پر نریندر مودی کا حضرت امام عالی مقام کو خراج عقیدت

طویل عرصے تک جلاوطن رہنے کے بعد وہ سنہ 2007 میں پاکستان واپس آئی تھیں۔ انہیں 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں ایک انتخابی جلسے کے بعد واپس جاتے ہوئے ایک خودکش حملے اور فائرنگ کے واقعے میں قتل کر دیا گیا۔

اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرادری متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید آل نہیان سے ملاقات کریں گے۔ وہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے بھائی شیخ سعید بن زاید کے انتقال پر اماراتی قیادت سے تعزیت بھی کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ متحدہ عرب امارات دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔ دونوں ممالک برادرانہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور باہمی طور پر اقتصادی شراکت داری کو مزید بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Posts