نفاذ اسلام بل میں ناکامی کے بعد یکساں نصاب تعلیم کو ہتھیار بنایا جارہا ہے، مولانا صادق جعفری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نفاذ اسلام بل میں ناکامی کے بعد یکساں نصاب تعلیم کو ہتھیار بنایا جارہا ہے، مولانا صادق جعفری
نفاذ اسلام بل میں ناکامی کے بعد یکساں نصاب تعلیم کو ہتھیار بنایا جارہا ہے، مولانا صادق جعفری

کراچی: مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق جعفری نے کہا ہے کہ نفاذ اسلام بل کے ذریعے مقاصد کی تکمیل میں ناکامی کے بعد یکساں نصاب تعلیم کو ہتھیار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، نصابی کتب کو شرانگیزی سے پاک رکھ کر نئی نسل کو مذہبی منافرت سے بچایا جا سکتا ہے، مجلس وحدت مسلمین یکساں نصاب تعلیم کی ہر پلیٹ فارم پر مخالفت کرے گی۔

مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق جعفری نے یکساں نصاب تعلیم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص مکتبہ فکر کی مذہبی تعلیمات کے پرچار کے لیے یکساں نظام تعلیم کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے۔

مولانا صادق جعفری نے کہا ہے کہ آئین کی رو سے کسی پر بھی اپنا عقیدہ یا اپنی مذہبی تعلیمات کو جبراً مسلط نہیں کیا جا سکتا۔ مدرسہ، سرکاری اور نجی تعلیمی نظام میں یکسانیت کے لیے جو نظام تعلیم شروع کیا گیا تھا، نصاب کی تدوین کے بعد مواد کا جائزہ لینے سے واضح نظر آرہا ہے کہ یہ پاکستان کی تعلیمی پالیسیوں سے متصادم، دینی اقدارکے برعکس، اسلام کی مستند تاریخ کے منافی اور معتبر شخصیات کے احترام سے دانستہ اعراض پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نصابی کتب کے ذریعے تعصب اور گروہی اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش ملک کو انارکی کی طرف لے جائے گی۔ نفاذ اسلام بل کے ذریعے مقاصد کی تکمیل میں ناکامی کے بعد یکساں نصاب تعلیم کو ہتھیار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ نصابی کتب کو شرانگیزی سے پاک رکھ کر نئی نسل کو مذہبی منافرت سے بچایا جا سکتا ہے۔پرامن پاکستان کے لیے مذہبی رواداری انتہائی ضروری ہے۔ متنازع نصاب تعلیم نئی نسلوں کے اذہان کو زہر آلود کر دے گا۔مجلس وحدت مسلمین یکساں نصاب تعلیم کی ہر پلیٹ فارم پر مخالفت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، اوگرا نے سمری تیار کرلی

Related Posts