پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری رہیں گی، فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری رہیں گی، فواد چوہدری
پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری رہیں گی، فواد چوہدری

 اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر تمام عالمی اور علاقائی طاقتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا کردار سب سے اہم ہے۔ پی آئی اے نے کابل سے انخلاء میں تقریباً 1400 افراد کو مدد فراہم کی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے ہمارا کردار سب سے اہم ہے، افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے تمام عالمی اور علاقائی طاقتوں کے ساتھ ہمارا قریبی رابطہ ہے۔

وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ افغانستان میں حکومت سازی افغانستان کے عوام نے کرنی ہے لہذا ہماری کوششیں پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانہ کو انٹرنیشنل میڈیا سمیت پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ کابل میں پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث صحافیوں، انٹرنیشنل میڈیا کے ارکان، آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور مختلف سفارت خانوں کے عملہ کا انخلاء مشکل ہوگیا تھا تاہم اس وقت تک تقریباً 4 ہزار ویزے جاری کیے جا چکے ہیں اور 2 ہزار کے قریب لوگوں کو کابل سے نکالا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں خواتین پر تشدد کی ایک اور ویڈیو وائرل ، پولیس نے جگہ کے تعین کےلیے شہریوں سے مدد مانگ لی

Related Posts