کچھ جماعتیں پی ڈی ایم پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتی ہیں،بلاول بھٹوزرداری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کچھ جماعتیں پی ڈی ایم پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتی ہیں،بلاول بھٹوزرداری

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل کچھ جماعتیں اپنا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ کسی جماعت کا حق نہیں پہنچتا کہ وہ دوسری جماعت کو شوکاز نوٹس بھیجے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم میں شامل بعض جماعتوں کے روئیے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا لائحہ عمل خود طے کریں گے۔ کچھ جماعتیں اپوزیشن کے خلاف اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں جس کا فائدہ حکومت کو پہنچے گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخواہ کے صدر ایمل ولی خان نے ٹیلیفون کیا اور پی ڈی ایم سے الگ ہونے کے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا۔

Related Posts