اسلام آباد: ابوظہبی کے سفیر حماد الزابی نے اپنی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں تعمیر کی جانے والے مسجد کا افتتاح کردیا۔ ابوظہبی کے سفیر کا کہنا ہے کہ یو اے ای ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کھڑا ہے اور کھڑا رے گا۔ یو اے ای کی عوام کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ایف نائن پارک میں تعمیر ہونے والی مسجد کو ابوظہبی کے سفیر نے تحفے میں پاکستانی انتظامیہ کے حوالے کردی ہے۔ اس موقعے پر ابوظہبی کے سفیر نے غرباء میں رمضان کی آمد کے پیش نظر راشن بھی تقسیم کیا۔ راشن تقسیم کرنے کی تقریب میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ابوظبی کے سفیر حماد الزابی کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کی جائے اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں غرباء مساکین اور مستحقین افراد کا حق بنتا ہے کہ ان کی مدد کی جائے۔
ابوظہبی کے سفیر کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت یہ راشن زکوٰۃ، خیرات اور صدقات کی مد میں نہیں دیتے بلکہ تحفتاً پاکستانی عوام کو دیتے ہیں۔ پاکستانی عوام کے ساتھ ہماری دلی محبت اور اخوت کا رشتہ ہے جو کبھی نہ ختم ہونے والا رشتہ ہے۔ مستقبل میں بھی ہمارے تعلقات میں مزید نکھار آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ صحت پنجاب کا تمام میڈیکل کالجز و نرسنگ اسکولز 10دن کیلئے بند کرنے کا اعلان